مذاکرات کیلئے جب کمیٹی بنی تو میں بھی اڈیالا جیل میں موجود تھی: زرتاج گل

Dec 19, 2024 | 15:27:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جب کمیٹی بنی تو میں بھی اڈیالا جیل میں موجود تھی۔

گوجرانوالہ میں اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےزرتاج گل نے کہا کہ بانی نے کہا اگر آپ سمجھتے ہیں حل نکل سکتا ہے تو میں کمیٹی بنا دیتا ہوں، خان صاحب نے ذاتی کے بجائے قومی مفاد کا راستہ اپنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اب یہ حکومت پر ہے، اگر مذاکرات سے آنکھیں چرانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

 
 

مزیدخبریں