مجھے  پاکستان کا نام روشن کرنے کی سزا مل رہی ہے،محمودبھٹی

 سب سے پہلے پاکستانی بعد میں اوورسیز ہوں، زندگی میں انصاف دیا جائے،کیس کی سماعت کے بعد گفتگو

Dec 19, 2024 | 16:06:PM
مجھے  پاکستان کا نام روشن کرنے کی سزا مل رہی ہے،محمودبھٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بین الاقوامی فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کے کیس کی  سماعت جج محمد فرحان نبی کی رخصت کے باعث 21دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔

لاہورکی مقامی عدالت میں سماعت کے بعد محمودبھٹی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے پاکستانی اور بعد میں اوورسیز پاکستانی ہوں،پاکستان نے مجھے عزت دی،ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز دیا،اللہ پاک نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں یتیموں کے لئے یتیم خانہ بناؤں، ملتان روڈ پر واقع میری زمین پر قبضہ کرلیا گیا ہے،یتیموں کی جنگ لڑ رہا ہوں اورجہاد کررہا ہوں۔

بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہاکہ چار سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں،چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کا طالب ہوں،پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جاتا ہے، مجھے  پاکستان کا نام روشن کرنے کی سزا مل رہی ہے،میرے جیسے آدمی کے ساتھ یہ کچھ ہورہاہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:امن وامان کی خراب صورتحال پر کےپی حکومت استعفیٰ دے: فیصل کریم کنڈی

محمود بھٹی نے آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ مجھے  میری زندگی میں انصاف دیا جائے،جب تک جان ہے انصاف کے حصول کے لئے میری جنگ جاری رہے گی،میں گزشتہ روز دو عدالتوں میں پیش ہواجہاں میرے کیسوں کی بالترتیب سماعت 21 اور 23 دسمبر تک ملتوی ہوئی ہے۔