چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہونگے: آئی سی سی کا اعلان

2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی

Dec 19, 2024 | 16:11:PM

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )  نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکالتے ہوئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی بورڈ نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کی منظوری دے دی ہے جو چیمپئنز ٹرافی ، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہوگا،معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پرکھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا وہ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جلدجاری کردیا جائے گا۔

آئی سی سی  کے مطابق پاکستاں 4 سال بعد ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں پاکستان کو 2028 کے ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے،2028 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اگلے سائیکل کا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا اور ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستاں بھارت کا فیوژن فارمولا اپلائی ہوگا جبکہ پاک بھارت فیوژن فارمولا ناک آؤٹ میچز پر بھی اپلائی ہوگا۔

 اس کے علاوہ 2027 تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی اور نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا،واضح رہے کہ ویمن ورلڈ کپ 2025 اور مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے جبکہ  پاکستاں اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی بورڈ سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔

مزیدخبریں