جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست،پاکستان کو 0-2سے برتری حاصل ہو گئی

Dec 19, 2024 | 16:51:PM

(24نیوز)پاکستان نے 3میچوں کی سیریز میں دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جنوبی افریقا کو شکست دیدی،جنوبی افریقا کی ٹیم 248رنز پر ڈھیر ہو گئی ،پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں 81رنز سے شکست دی،شاہین شاہ آفریدی نے 4اور نسیم شاہ نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی 

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ 

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 25، عبداللہ شفیق صفر، بابر اعظم 73 اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 رنز اسکور کیے۔

 دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان  ٹیم نے وننگ کمبینشن کو برقرار رکھا ہے اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔

  پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

قومی سکواڈ:

پاکستان کی ٹیم میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق، بابر اعظم،محمد رضوان، کامران غلام، سلمان آغا،عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ،حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں ۔

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں پروٹیز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں