جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شاہ محمود، علی امین سمیت 14ملزمان پر فرد جرم عائد

Dec 19, 2024 | 17:30:PM
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شاہ محمود، علی امین سمیت 14ملزمان پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید 14ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور،شبلی فراز،شاہ محمود قریشی،شہریار آفریدی ،کنول شوذب اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،عدالت نے کرنل شبیر اعوان،لطاسب ستی،عمر تنویر بٹ ،تیمور مسعود،سعد علی خان،سکندر زیب،زوہیب آفریدی،فہد مسعود اور راجہ ناصرپر بھی فرد جرم عائد کی،مجموعی طور پر 113ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر فرد جرم کیلئے ناکافی شواہد کی درخواست پر ابتدائی سماعت مکمل کرلی  گئی،درخواست پرسماعت کل انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں کی جائے گی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی جانب سے غلام حسنین سنبل کو پلیڈر مقرر کر دیا گیا،غلام حسنین سنبل 9مئی کے 12مقدمات میں علی امین گنڈا پور کے پلیڈر ہوں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی۔