وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، فلسطین سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

Dec 19, 2024 | 18:10:PM

(24نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وزیر اعظم  شہباز شریف نے اسے ہر فورم پر اٹھایا ہے۔حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔  

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں  سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی  ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔ دونوں اطراف سے ملک میں امن و امان  کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران  بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصا کرم ایجنسی کے حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کو آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ امیر جماعت نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: دوسرا میچ، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مزیدخبریں