غلط بیانی پر نیٹ فلکس پربھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیدر لینڈ نے ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کو بھاری جرمانہ کردیا،جرمانہ کرنے کی ہونے کی وجہ صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہ کرنا تھا ۔
نیدر لینڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی غلط ہینڈلنگ کے حوالے سے 4.75 ملین یورو (4.98 ملین ڈالر ) کا جرمانہ عائد کر دیاہے ۔
2018 سے 2020 کے درمیان، نیٹ فلکس نے صارفین کو اس بات کے بارے میں کافی معلومات فراہم نہیں کیں کہ کمپنی ان کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیا کرتی ہے، مزید یہ کہ جو معلومات فراہم کی گئیں وہ کچھ معاملات میں غیر واضح تھیں۔
ضرورپڑھیں:اے آئی کی مدد سے ویڈیوز بنانے والوں کیلئے اہم خبر
حکام نے یہ بھی نوٹ کیا کہ نیٹ فلکس نے بعد میں اپنی پرائیویسی اسٹیٹمنٹ کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے معلومات کو بہتر بنایا ہے۔نیٹ فلکس نے اس جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔