زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری

Dec 19, 2024 | 18:54:PM

(24نیوز)زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں قدر 13پیسے بڑھ گئی۔

مارکیٹ ٹریژری بلز سے 3ماہ کے وقفے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کی پیش گوئیوں سے روپیہ سمیت ایشیائی کرنسیاں کمزور ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونےسے رواں سال ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی اور 5ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 31فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 278روپے 12پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔ 

پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں نے گزشتہ 5 ماہ میں اپنے کواٹرز کو ڈیویڈنڈ اور منافع کی ترسیل 112 فیصد بڑھا دی, شرح سود میں حالیہ کمی اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے بعد دوپہر کے وقت ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس مالی پیش رفت نے ڈالر کی قیمت کو آگے بڑھایا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16پیسے کے اضافے سے 278 روپے 38پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 13پیسے کے اضافے سے 278 روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 279روپے 34پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

مزیدخبریں