تحریک انصاف نے پاکستان پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی

کیپشن: زلفی بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)تحریک انصاف نے پاکستان پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور تین تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمیشہ مناسب اقدامات کرے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ صدر بائیڈن اقتدار کے آخر میں بھی اپنے دوہرے معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی سیاسی جماعت کو جھٹکا لگ گیا