ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

Dec 19, 2024 | 18:58:PM
ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کو 24 دسمبر تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے  اگر ان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کریں گے۔

حاجی لیاقت محسود صدر ڈمپر ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک ڈمپر ٹرانسپورٹ چلتی ہے اور 2010 سے ڈمپر تعمیراتی کام میں حصہ لے رہا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں شہر میں ڈمپر ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

حاجی لیاقت محسود نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈمپر پر سے پابندی ہٹائی جائے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ اگر 24 دسمبر تک ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور اپنے کاروبار کو بند کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ اس صورت میں احتجاج کی شکل میں شدید ردعمل ہوگا جس سکے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان