بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم فراہمی پر 26 دسمبر کو جناح پارک میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔
صدرلوکل کونسل حمایت مار نے کہا کہ آج تین سال مکمل ہوگئےہیں ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں ہوا، کئی بار صوبائی حکومت نے وعدے تو کیےمگرپورے نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلی ، نگران وزیراعلیٰ اورعلی امین گنڈاپور نے صرف مذاکرات کیے ہیں اب ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے اس میں چارسالوں کا حق لے کررہیں گے۔
حمایت مار کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے جناح پارک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، احتجاج میں پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندے بھی حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:امن وامان کی خراب صورتحال پر کےپی حکومت استعفیٰ دے: فیصل کریم کنڈی