بیلٹ وے گرڈ سنٹر  کی ریسرچ جاری،تحریک انصاف جمہوری اور معاشی دشمن جماعت قرار

Dec 19, 2024 | 19:58:PM
بیلٹ وے گرڈ سنٹر  کی ریسرچ جاری،تحریک انصاف جمہوری اور معاشی دشمن جماعت قرار
کیپشن: تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیلٹ وے گرڈ پالیسی سنٹر نے  انہیں غیر جمہوری قرار دے دیا اور مزید کہا کہ پاکستان میں مظاہروں سے یومیہ 190 ارب روپے کا معاشی نقصان ہواجبکہ ریٹیل، ہوٹلنگ اور لاجسٹک کے شعبوں کی آمدن کم ہو کر 50 فیصد رہ گئی۔

بیلٹ وے گرڈ پالیسی سنٹر نے پاکستان میں پی ٹی آئی احتجاج اور پراپیگنڈے کے اثرات پر اپنی ریسرچ  کے نتائج کو جاری کر دیا ۔ ڈاکٹر الیگزینڈرا کالڈویل کے مطابق پی ٹی آئ کی مہم جوئی کو  ملک کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے احتجاجی مظاہروں کو آ ئی ایم ایف معاہدوں پر عمل درآمد میں بڑی رکاوٹ قراربھی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا  پرتشدد مظاہروں کے دوران سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا انبار بھی انہیں پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ریسرچ میں کہا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے عدالت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی اور جمہوریت کے لیے پی ٹی آئی کا پرتشدد مظاہروں کا رجحان انتہائی مہلک ہے۔ 

ڈاکٹر الیگزینڈرا کی جانب سے پاکستان میں جاری احتجاج کو امریکہ میں ہونے والے کیپیٹل ہل فسادات سے تشبیہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے مطابق احتجاج کی وجہ سے سیاحت پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ معاشی اشاریوں میں گراوٹ کی ایک بڑی وجہ احتجاج سے پھیلنے والی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  احتجاج میں شامل افراد انتہائی منظم حکمت عملی کے تحت تمام کاروائیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں انتہائی منفی اور شدت پسندانہ اور نفرت پر مبنی رویوں کو فروغ مل رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 2024میں کونسے مشہور کھلاڑی کرکٹ چھوڑ گئے؟تفصیلات جانیے