تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے اتوار تک حکومتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان تحریک انصا ف اور حکومت کے مابین مذاکرات کی کوششیں تیز اور اس حوالے سے اتوار تک حکومتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے آفس سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مذاکرات کے حوالے سے مثبت جواب ملا ہے۔پی ٹی آئی نے ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنے ٹی او آرز تیار کرنے شروع کر دیے ہیں جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی مقدمات کو ختم کرنے پر بھی بات ہو گی۔ تحریک انصاف ٹی اوآرزاسپیکرکوبجھوائے گی۔اسپیکرتفصیلات حکومت کوبھیجیں گے اور ان کی روشنی میں اتوار تک حکومتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے مذاکرات کو ہی مسائل کاحل قراردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل پر چلنے والے اشتہار نے خاتون کو کروڑوں روپے جتوادیے