(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے اتوار سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا کہا ہے۔
وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے ہفتہ کے روز تک کا انتظار کرنے کو کہا ہے اور پہلے مرحلہ میں ترسیلات زر رکوانے کی کوشش کی جائے گی۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دے دیں گے تو ن لیگ کی حکومت کا مثبت رد عمل بھی آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ ہوں وہ بات کرنا ہوتی ہے جو درست ہو۔میری پارٹی کا لیڈر اندر ہے میں پارٹی بھی چلا رہا ہوں ا سکے بہت سے فیصلے اور باتیں کرنا ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے جس طرح کے حالات ہیں اس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہےاورجتنی زیادتیاں یو چکیں ان سے آگے بڑھ کر اب مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے لاپتہ کارکنوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے اب ان کی تعداد 208 سے کم ہو کر 54 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا باقی لوگ کسی پولیس اسٹیشن یا اسپتال وغیرہ میں ہیں۔ اچھا ہے تعداد کم ہو گئی ، دعا ہے باقی مسنگ لوگ بھی خیر خیریت سے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے بھی سنا جائے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی سے مطالبہ