لاہور چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا

بھارتی ٹیم کےفائنل میں کوالیفائی  کرنےپرفائنل نیوٹرل وینیوپرکھیلاجائیگا

Dec 19, 2024 | 21:17:PM
لاہور چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں لاہورسب سےزیادہ میچزکی میزبانی کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے لاہور میں 4 میچز کھیلے جائیں گے،راولپنڈی اور کراچی3،3میچوں کی میزبانی کریں گے،بھارت کےتمام گروپ میچزسمیت4میچ نیوٹرل وینیوپرکھیلےجائینگے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کےفائنل میں کوالیفائی  کرنےپرفائنل نیوٹرل وینیوپرکھیلاجائیگا،بھارت اگرفائنل کیلئےکوالیفائی نہیں کرتاتوفائنل کی میزبانی بھی لاہورکریگا،پی سی بی جلد آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو کے حوالے سے آگاہ کرےگا، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر ہونگے: آئی سی سی کا اعلان

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )  نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکالتے ہوئے  پاک بھارت فیوژن فارمولے کا اعلان کردیا۔