(ویب ڈیسک)گمراہ کن تھمب نیل بنانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،کریک ڈاؤن شروع،بغیر بتائے کارروائی بھی ہوگی۔
یوٹیوب نے کہا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گا جو بھارت میں پلیٹ فارم پر آراء حاصل کرنے کے لیے گمراہ کن عنوانات اور تھمب نیلز کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی ہیں۔
پلیٹ فارم نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات خاص طور پر ان ویڈیوز کے خلاف ہیں جن کے عنوانات اور تھمب نیلز کا تعلق بریکنگ نیوز یا حالیہ واقعات سے ہے۔ ان عنوانات کا مقصد ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنا جبکہ ان ویڈیوز کے مواد میں وہ نہیں ہوتا جو عنوان یا تھمب نیل میں بیان کیا جاتا ہے۔ اور محض کلک بیٹ کے حصول کےلئے جھوٹی اور فیک نیوز غلط تھمب نیلز کے ذریعے پھیلائی جاتی ہیں۔
ضرور پڑھیں:پلاسٹک کے ننھے ذرات سے کینسر کے بڑھنے کا خطرہ
یوٹیوب نے گوگل کے بلاگ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کے معاملے سے ناظرین مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں اور انہیں گمراہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے کیونکہ ویڈیو ٹائٹل ان سے ایسے مواد کا وعدہ کرتا ہے جو انہیں نہیں دیا جا رہا۔
پلیٹ فارم نے بتایا کہ نئے طریقہ کار میں ابتدائی طور پر چینل کے انچارج شخص کو انتباہ جاری کیے بغیر ایسے عنوانات اور تھمب نیلز والی ویڈیوز کو حذف کرنا شامل ہوگا۔
اس نے مزید کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں انڈیا میں ان اقدامات کو آہستہ آہستہ نافذ کرنا شروع کر دے گا۔