یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 انسانی سمگلروں کیخلاف مقدمہ درج،غفلت برتنے پر 2افسران گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اورغفلت برتنے پر ایف آئی اے کے 2 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں انسپکٹر زبیر اشرف اور سب انسپیکٹر شاہد عمران شامل ہیں،گرفتار ملزمان فیصل آباد ائرپورٹ پر بطور شفٹ انچارج تعینات تھے،گرفتار ملزمان نے دوران ڈیوٹی مسافروں کی اسکیریننگ کے عمل میں غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔
یونان کشتی حادثے میں 18 متاثرین نے فیصل آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا تھا،17 متاثرین کو یونان کشتی حادثے میں ریسکیو کر لیا گیا تھا جبکہ سفیان نامی متاثرہ شہری کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔
متاثرین سے عبدالرؤف نامی ایجنٹ نے یونان جانے کیلئے بھاری رقوم وصول کی،مقدمے میں عبدالرؤف، عباس ذوالفقار اور قمر الزمان نامی انسانی سمگلرز نامزد ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشوین کی اچانک ریٹائرمنٹ پر والد کا حیران کن انکشاف