(24نیوز)الیکشن کمیشن نے قید ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردیدکردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ،ترجمان کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواستیں آئی ہیں،تمام درخواستیں الیکشن کمیشن کے سامنے پڑی ہیں،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ان درخواستوں پر فیصلہ کریگا۔
قید ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے، الیکشن کمیشن
Feb 19, 2021 | 00:24:AM