(24 نیوز)بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کو انڈین پریمیر لیگ 2021 کی نیلامی میں ممبئی انڈینس نے 20 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے ۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے ہی تھا ۔ ارجن ٹنڈولکر کے آئی پی ایل نیلامی کی فہرست میں آنے کے بعد کئی لوگ اس بات پر تنقید کررہے تھے کہ وہ سچن کے بیٹے ہیں ۔اگر انہیں موجودہ سیزن میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ لیگ میں کھیلنے والے کسی کھلاڑی کے پہلے بیٹے ہوں گے ۔ اب ارجن ٹنڈولکر کے بک جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر اس معاملہ پر بحث تیز ہوسکتی ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن ٹنڈولکر کے والد سچن ٹنڈولکر بھی آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔ اس سے پہلے ارجن کو ٹی 20 مشتاق علی ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تھا ۔ارجن ٹنڈولکر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے علاوہ بلے بازی بھی کرتے ہیں ۔ 21 سال کے اس کھلاڑی نے اب تک صرف دو ہی ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے کر تین رن بنائے ہیں اور دو وکٹ لئے ہیں ۔
یاد رہے کہ ارجن ٹنڈولکر آئی پی ایل نیلامی کی فہرست میں آنے کے بعد کئی لوگ اس بات کو لے کر تنقید کررہے تھے کہ وہ سچن کے بیٹے ہیں ۔ اب ان کے بکے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر اس معاملہ پر بحث تیز ہوسکتی ہے ۔ حالانکہ کئی دیگر ملک کے باپ اور بیٹے ٹی ٹوینٹی میں کھیل چکے ہیں ۔ پاکستان کے معین خان کے بیٹے اعظم خان اور جنوبی افریقہ کے مکھایا اینٹنی کے بیٹے تھانڈو اینٹنی بھی کھیل چکے ہیں ۔