(24 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی نہ آسکی۔24 گھنٹوں میں مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 527 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 2 ہزار 515 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 754 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 245 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 527 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 166، سندھ میں 4 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 20، اسلام آباد میں 488، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 285 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 242، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 493، بلوچستان میں 18 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947، اسلام آباد میں 43 ہزار 145 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 840 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 626 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔