(24نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمنی انتخاب میں مداخلت کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جیل بھیج دیا۔ عدالت 22 فروری کو درخواست ضمانت کی سماعت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، جہاں ان کے صاحبزادے، بھائی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، خرم شیرزمان، راجہ اظہر اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔عدالت میں سرکاری وکیل نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزموں کے 3 مارچ تک جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی اور بتایا کہ ایک مزید ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ عدالتی ریمانڈ کے بعد حلیم عادل شیخ کو جیل منتقل کر دیا گیا۔