امریکا برف ہو گیا۔۔۔طوفان سے 36 افراد مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکا میں شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ، لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔طوفان کی وجہ سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 36 تک جا پہنچی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں برفانی طوفان کے باعث کئی انچ برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پائپ لائنز میں پانی جمنے سے شہریوں کو سخت مسائل نے گھیر لیا ہے۔ریاست لوزی اینا میں 10 لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں، جبکہ ریاست ٹیکساس میں بجلی سپلائی کی صورتحال بہترہونے لگی ہے اور 20 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ متعدد ریاستوں میں اب بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔