سینٹ الیکشن،نتیجہ جو بھی آئے گا،قبول کرینگے،شبلی فراز

Feb 19, 2021 | 14:50:PM
سینٹ الیکشن،نتیجہ جو بھی آئے گا،قبول کرینگے،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن ایک منڈی بن جاتی ہے، پتا چلنا چاہیے کس نے کسے ووٹ دیا، ملک سے پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ہماری نیت اور کوشش ہے کہ انتخابات کو شفاف بنایا جائے۔

 سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا  ہے کہ تحریک انصاف نے 2018 کے سینٹ انتخابات کے بعد 20 ممبران کو پارٹی سے نکالا، کوئی اور سیاسی جماعت بتائے جس نے اپنے ممبران کو پارٹی سے نکالا ہو، سینٹ الیکشن میں وہ لوگ منتخب ہونے چاہیں جنہیں کسی گروپ یا سیاسی جماعت نے سلیکٹ کیا ہو، میثاق جمہوریت میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے معاہدہ کیا تھا کہ خفیہ بیلٹنگ ختم کی جائے گی، پیسے کی سیاست جب تک ملک سے ختم نہیں ہوگی، اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر لوگ آگے نہیں آسکتے۔

شبلی فراز نے مزید کہا ہے کہ ہماری حکومت قانون کے مطابق چل رہی ہے، سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگی ہے، عدالتی فیصلے کے مطابق چلیں گے، اسلام آباد کی سینٹ نشست حفیظ شیخ جیتیں گے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک طاقتور اور با اختیارادارہ ہے، سینٹ میں جو بھی نتائج ہونگے ہمیں منظور ہونگے، این آر او اپوزیشن مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین کا ہماری پارٹی سے گہرا تعلق تھا، ان کے سیاست میں تعلقات ہیں۔