پی ٹی آئی نے ٹرن آؤٹ کم کرانے کیلئے فائرنگ کروائی : راناثنااللہ کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راناثنااللہ نے ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران ہونے والی فائرنگ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا۔
ڈسکہ میں پولنگ کے دوران ہونے والی فائرنگ پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی غنڈوں نے ڈسکہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کی، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ ٹرن آوٹ کم ہو۔ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کی رائے ہو گا، سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف عوام ووٹ دیں گے۔ جو 5 بجے تک ووٹ نہ ڈال سکیں وہ پولنگ سٹیشن کے اندر رہیں۔ پولنگ سٹیشن میں موجود افراد 8 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس، بجلی چوروں کے خلاف عوام آج ووٹ دیں گے، لوگ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ ووٹرز کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے کارکنوں کے آنے پر حکومتی جماعت کے غنڈے چلے گئے۔ پی ٹی آئی کے پولنگ سٹیشن ویران پڑے ہیں۔ ہر طرف شیر کی آواز آ رہی ہے۔