(24نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کیس میں مفرورملزم منظور پشتین اورمحسن داوڑکے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کےکیس کی سماعت کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ،عدالت نے مفرور ملزم منظورپشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے منظور پشتین سمیت 3مفرورملزموں کے وارنٹ بھی جاری کردئیے۔مفرور ملزموں میں منظور پشتین، یاسین اور سفیان شامل ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کرکے 9مارچ تک پیش کیا جائے۔بعد ازاں انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی گئی۔