متحدہ پاکستان کےسابق رہنما محمد انور انتقال کرگئے

Feb 19, 2021 | 15:21:PM
متحدہ پاکستان کےسابق رہنما محمد انور انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینسر کے مرض میں مبتلا  ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کر گئے۔محمد انور لندن کے مقامی ہسپتال میں گزشتہ تین دن سے زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق محمد انور بانی ایم کیو ایم کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے تھے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمدانورکا انتقال لندن کے رائل فری اسپتال میں صبح 3 بجکر 45 منٹ پرہوا، وہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں۔واضح رہے کہ  محمد انور نے لندن میں موجود پراپرٹی کے معاملے پر ایم کیو ایم چھوڑ دی تھی۔