کرینہ کے ہاں بیٹی ہو گی یا بیٹا۔۔۔ نجومی نےبتادیا 

Feb 19, 2021 | 16:04:PM

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کرینہ کپور  کی ڈلیوری سے پہلے ہی ان کے دوسرے بچے کے بارے میں مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ کرینہ کپور خان کسے جنم دیں گی، بیٹی یا بیٹا؟ ۔ تاہم اس حوالے سے  ایک نجومی نے پیشین گوئی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان دوسری بار ماں بننے جا رہی ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ ان کے مداح بھی آنے والے مہمان کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ سوشل میڈیا  پر ایسی قیاس آرائی ہے کہ کرینہ کپور بچے کو جنم دینے کے لئے ہسپتال میں داخل ہیں، لیکن کرینہ کپور کے سوشل میڈیا پر پوسٹ اور انسٹا سٹوری یہ ثبوت ہیں کہ وہ ابھی گھر پر ہی ہیں۔ کرینہ کپور کی ڈلیوری  سے پہلے ہی ان کے دوسرے بچے کے لئے تحفے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بے بی  کو لے کر ایک نجومی نے پیشین گوئی کی ہے۔ یہ وہی نجومی ہیں جنہوں نے انوشکا شرما اور ورات کوہلی کے گھر ہونے والی بیٹی کے حوالے سے پیشین گوئی کی تھی۔ نجومی کے مطابق اس بار کرینہ کپور خان ایک بیٹی کی ماں بننے جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں