این اے 75 میں ریاستی دہشتگردی و غنڈہ گردی کی گئی، طارق فضل چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں ریاستی دہشتگردی اور غنڈہ گردی کی گئی، تحریک انصاف کے امیدوار کے گارڈرز نے فائرنگ کی مسلم لیگ ن کے دو ووٹرز شہید اور چار زخمی کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہرلیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے غنڈہ گردی کی اور پوری صوبائی انتظامیہ خاموش ہے ۔پولیس اور آئی جی کدھر ہیں ۔سلیکٹڈوزیراعلی پنجاب کہتے ہیں ایف آئی آر کٹے گی ۔وزیراعلی صرف بیان کے لئے ہیں۔ صوبائی حکومت ایک حلقے میں الیکشن نہیں کرا سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست لے کر الیکشن کمیشن آئی تھی۔ عثمان ڈار کہتے ہیںن لیگ نے فائرنگ کرائی ہے جو لوگ شیر کو ووٹ دینے آتے ہیں وہ فائرنگ اور غنڈہ گردی نہیں کرتے ۔این اے 75 میں اس لئے غنڈہ گردی کی گئی انکو اپنی شکست نظر آ رہی تھی ۔