پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار

Feb 19, 2021 | 18:31:PM
پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی ،سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر پہنچے، سینیٹر سجاد حسین،سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ہمراہ تھے۔
 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر اورنگزیب خان نے فراغ دلی اور جذبے سے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا، سینیٹر اورنگزیب خان نے سینٹ میں پی ٹی آئی کا موقف پرزور طریقے پیش کیا،سینیٹر اورنگزیب خان پارٹی کا اثاثہ ہے مستقبل میں بھی انکی خدمات حاصل کرینگے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ اورنگزیب خان کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو قبول کیا،سینیٹر اورنگزیب خان کی خدمات کے اعتراف میں آج ہم یہاں آئے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
سینیٹر اورنگزیب خان نے کہاکہ عمران خان کا وژن ہمارے لئے قابل قدر ہے،یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت میں ہم سینیٹر ہوں،وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں،سینیٹر اورنگزیب خان نے کہاکہ ہم محب وطن ہے ہر مشکل میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔