(24 نیوز)حکمران جماعت تحریک انصاف کو نوشہرہ میں بڑی شکست کا سامنا،پاکستان مسلم لیگ (ن)نے نوشہرہ سے تحریک انصاف کی نشست چھین لی ،پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کے اختیار ولی کامیاب ہو گئے ،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے اختیارولی نے 21122ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے میاں عمر کو 17023 ووٹ ملے ، ن لیگ کی کامیابی پر متوالوں کا جشن،بھنگڑے ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چاروں حلقوں میں پولنگ کا وقت مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرآبادپی پی 51 کے 97پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار طلعت شوکت32 ہزار530 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف29901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن کے 39 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فخرزمان کو برتری حاصل ہے ،ابتک ان کے ووٹوں کی تعداد6639 ہے، آزادامیدوارسید جمال 4963 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ جے یو آئی ف کے جمیل چمکنی 3134ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے ڈسکہ75 کے103 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے علی اسجد32518 ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخار27363 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
نوشہرہ میں اپ سیٹ،ن لیگ نے تحریک انصاف سے سیٹ چھین لی
Feb 19, 2021 | 18:50:PM