(24نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دادو میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
عدالت نے ڈی سی ، ایس ایس پی دادو اور ایم ایس سول ہسپتال کو طلب کرلیا،نوٹس کے متن میں کہاگیاہے کہ سول ہسپتال حیدر آباد میں بچی کو مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئی،بچی کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کردیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ تینوں افسر22 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
دادو میں 3 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی ، سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا
Feb 19, 2021 | 18:54:PM