(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کسانوں کوریلیف دیناحکومت کی ذمہ داری ہے ،ہمارے اقدامات سے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔
غازی بروتھا میں وزیراعظم عمران خان نے کسانوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محنت کاشتکار کرتا ہے اور فائدہ مڈل مین اٹھا تا ہے، جعلی زرعی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنا پڑے گا،کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے اس بارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں ،زرعی پیدوار بڑھانے اور کاشتکار طبقے کی معاونت کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
حکومتی اقدامات سے کسانوں کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم عمران خان
Feb 19, 2021 | 19:47:PM