(24 نیوز)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اورمیگھن مرکل کوشاہی عہدے سے فارغ کردیاگیا، ملکہ نے دونوں میاں بیوی کوشاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے دستبرداری پردستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوک اینڈڈچزآف سسکس نے بھی ملکہ کواپنے فیصلے سے باضابطہ طورپرآگاہ کیا ۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ ولیم اورمیگھن مرکل دوبارہ سےاپنی شاہی ذمہ داریوں کولینے سے انکارکردیا ۔
شاہی فرمان کے مطابق شہزادے کودیئے گئے تمام اعزازی عہدے واپس لئے جائیں گے۔ ڈیوک اینڈڈچزآف سسکس کاعہدہ بھی ملکہ کوواپس کردیاگیا۔ شہزادہ ہیری سے برطانوی افواج کے عہد ے بھی واپس لئے جائیں گے۔