(24 نیوز)بیروزگاری سے تنگ خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بیروزگاری سے تنگ نوجوان ڈی چوک میں درخت پر چڑھ گیا ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم ہاؤس گیالیکن مجھے باہر نکال دیا گیا مجھے روزگار دیا جائے ورنہ خود کشی کر لوں گا۔پولیس نے درخت پر چڑھے شخص کو نیچے اتار کر حراست میں لے لیا۔