(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان 23اور 24 فروری کو سری لنکادورہ کرینگے، وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ سری لنکا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے وزرا سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی جائے گا ۔وزیراعظم سری لنکن صدر اور سری لنکن وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات ہوگی۔تعلیم، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی اور ثقافت و سیاحت پر بھی بات چیت ہوگی۔ دوطرفہ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔