جنرل باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات۔علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

Feb 19, 2021 | 21:01:PM
جنرل باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات۔علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہمیت رکھتا ہے اورپاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر جنرل ایف کینتھ مکنزی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال کے سیاسی حل کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔