اسٹیٹ بینک کاڈیجیٹل ادائیگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم قدم

Feb 19, 2021 | 23:47:PM

(24 نیوز)اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے انہیں مزید محفوظ بنانے اور نئی خصوصیات متعارف کرادی ۔

تفصیلات کے مطابق جعلسازوں کے پیمنٹ کارڈز کی اسکمنگ کے خطرے کو ختم کرنے کیلئے بھی سخت ہدایت جاری ۔ملک بھر میں موجود اے ٹی ایم اور پی او ایس نیٹ ورک صرف یورو ماسٹر کارڈ ویزا چپ اور پن پر مبنی پیمنٹ کارڈ قبول کریں گے۔
اب صارف ادائیگی اور ان لائن ای کامرس خدمات کے لئے یورو ماسٹر کارڈ ویزا چپ اور پیمنٹ کارڈ استعمال کرسکیں گے۔صارفین پوانٹ آف سیل مشینوں پر کارڈ کو بنا پن دئیے 3 ہزار روپے تک کی ادائیگی ہی کرسکیں گے۔
صارفین کارڈ کے ذریعے قرض کی ادائیگیاں بھی کرسکیں گے۔صارف ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے اپنی شکایات درج کراسکیں گے جس کے لئے انہیں بینک کی کسی برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

مزیدخبریں