(24نیوز)پی کے 63 نوشہرہ سے ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹ کو عزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے فضل سے تمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔عوام نے دھاندلی کے ذریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے،وہ دن دور نہیں جب غربت بیروزگاری مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز/سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا-انشااللہ‘۔