(24 نیوز) جمیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو پر لاڑکانہ میں قاتلانہ حملہ، جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ گئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق علامہ راشد محمود سومرو پر لاڑکانہ میروخان کے علاقہ میں حملہ ہوا، علامہ راشد سومرو میرو خان جلسے کی تقریب کیلئے جارہے تھے ۔نامعلوم افراف نے ہائی وے کو بلاک کرکے علامہ راشد سومرو پر فائرنگ کی ۔راشد سومرو کے سکواڈ کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم افراد بھاگ گئے۔ پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد علامہ راشد سومرو میرو خان جلسہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر علامہ راشد خان نے کہا کہ میرو خان میں کارکنان میرا انتظار کر رہے میں جلسہ ہر صورت جاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں گھی، گوشت، دودھ اور دہی مہنگی،مہنگائی کی شرح18.09 فیصد