(24نیوز)ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، عالمی وبا کورونا سے مزید 26 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ1983 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 47780 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 26 ہلاکتیں ہوئیں،سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29976 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 98 ہزار 676 تک جا پہنچے ہیں اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2782 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 99 ہزار ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں گھی، گوشت، دودھ اور دہی مہنگی،مہنگائی کی شرح18.09 فیصد