پٹرولیم مصنوعات مہنگی:ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹرانسپورٹرز پٹرول مہنگا ہونےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے کرایہ وصو ل کرنے لگےعوام مشکلات کا شکار ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پشاور سے راولپنڈی جانے والے گاڑیوں کے کرایے میں 50 روپے جبکہ مانسہرہ ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سمیت دیگر اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرایے میں 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران پشاور میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے،شہری کہتے ہیں کہ ہر ماہ کرایہ بڑھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے، پرویز خٹک کا دعویٰ