لاہور کا قذافی سٹیڈیم ”بابر اعظم “کے نعروں سے گونج اٹھا ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونیوالے میچ کے دوران لاہور کا قذافی سٹیڈیم بابر اعظم کے نعروں سے گونج اٹھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیون کے میچز جاری ہیں ۔بابر اعظم کی ٹیم کراچی کنگز کی پرفارمنس پی ایس ایل سیون میں بہت ہی مایوس کن رہی اب تک 9 میچز میں صرف ایک میچ میں کراچی کنگز فتح نصیب ہوئی ۔کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ٹیم کی کارکردگی سے نہایت مایوس ہیں ۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر برس پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین وسیم اکرم پر بہت برہم ہوئے ۔سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھا کہ وسیم اکرم کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ۔
Answer to all those who are criticising babar… He will always be the king no matter what situation he is in #BabarAzam pic.twitter.com/LOZUVatTsl
— Moeez ur Rehman (@MoeezurRehman6) February 17, 2022
اسی میچ کے دوران تماشائیوں نے بابر اعظم کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ شائقین نے بابر اعظم کے حق میں نعرے لگائے لاہور کاقذافی سٹیڈیم بابر اعظم کے نعروں سے گونج اٹھا ۔
Wasim Akram wasnt looks a happy chappy, not one to normally show his emotions, don’t think he really should have been remonstrating with Babar on the touch line, if anything save it for the changing room.
— Muhammad Areeb Uddin Sheikh. #AreebCricketWorld (@areeb_7official) February 17, 2022
Don't forget that he select this team on his own in draft.#WasimAkram pic.twitter.com/AEGUMICkLr
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم بھی شائقین کرکٹ کا شکریہ کرتے ہوئے انہیں ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں ۔
Hello ! Surprised to see reactions on my talking to Babar at the boundary last night. What I was saying was ‘why our bowlers are not bowling yorkers or slower ones offside off’.nothing else . Babar is a wonderful boy and has tried his best. And what he wants for dinner ???? 1/2
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 17, 2022
جبکہ وسیم نے اس کے رد عمل میں ایک ٹویٹ بھی کیا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات باو¿نڈری پر بابر سے بات کرنے پر ردعمل دیکھ کر حیران ہوا ہوں۔ میں نے صرف بابر اعظم سے یہ کہا کہ ہمارے باو¿لرز یارکر کیوں نہیں کر رہے یا آف سائیڈ کیوں نہیں کر رہے؟؟انہوں نے کہا کہ بابراعظم ایک شاندار کھلاڑی اور کپتان ہے اس نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے بابر اعظم کو دوران میچ ڈانٹ دیا ،سوشل میڈیا صارفین برہم