(ویب ڈیسک)بھارتی کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی، نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھی میں ان کے چاہنے والوں نے اظہار تعزیت کیا۔سوشل میڈیا پر لیجنڈ گلوکارہ کی ایک اور ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو افسردہ کردیا۔
رواں ماہ برصغیر میں گائیکی کے شعبے میں آسمان کو چھونے والی لتا منگیشکر کروڑوں مداحوں کی آنکھیں پرنم کر گئیں، لتا منگیشکر کو نمونیا اور کورونا کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، انہوں نے کم بیش 80 برس ہندی سینما پر راج کیا۔لتا منگیشکر نے قریب 80 برس تک فلمی دنیا پر راج کیا، لتا کی آواز سن کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے پہلے شخص موسیقار غلام حیدر تھے۔
لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گینز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک معمر خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جس سے متعلق بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے آخری ایام کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل چیئر پر لتا منگیشکر موجود ہیں۔ حالت اس قدر ناساز کہ ان کے مداحوں بھی افسردہ ہوگئے۔ایک خاتون لتا کے پیر چھوتی ہیں جب کہ ایک شخص کو ان سے ہم کلام ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ لتا کو بے شمار ایوارڈز ملے، خود ان کا کہنا تھا کہ ان کا سب سے بڑا ایوارڈ لوگوں کا پیار ہے لیکن ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز ’بھارت رتنا ‘بھی ہے۔ وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 1974ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام دنیا میں سب سے زیادہ گانے گانے والی گلوکارہ کے طور پر آیا۔