پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عوام پٹرول کے بعد بجلی کے جھٹکوں کے لئےتیار ہو جائیں ،حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پر تولنے لگی، پاور ڈویژن نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے۔
بجلی صارفین ہو جائیں تیار ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔پاور ڈویژن نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگ لیا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر28 فروری کو سماعت کرے گا۔جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
ڈیزل سے 6.73 فیصد فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 14.37 فیصد اور ایل این جی سے 7.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی
جوہری ایندھن سے 14.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ہوا سے 2.22 فیصد اور بگاس سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے.
ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے43 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 123 روپے 97 پیسے ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعدیہ خان کا بالی ووڈ میں کام نہ کرنے حوالے سے بڑا انکشاف