واٹس ایپ میں مزید بڑی تبدیلی؛ صارفین کیلئے اچھی خبر

Feb 19, 2022 | 14:37:PM

 (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی کے لئے استعمال ہونے والی واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات ازالہ کرتے ایک اور تبدیلی کی۔ واٹس ایپ نے پرانا آپریشن بحال کردیا۔

  واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا  وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے،دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانا آپشن بحال کردیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور اچھی خبرسناتے ہوئے رابطہ نمبرکا پرانا آپریشن بحال کردیا۔ واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے انٹرفیس کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کو آزمائشی طور پر متعارف بھی کرایا گیا۔

واٹس ایپ کی اس نئی تبدیلی سے صارفین الجھن کا شکار تھے۔صارف جب رابطہ لسٹ کھولتا تو اُسے حالیہ رابطہ نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آتے تھے۔ جس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا تھا اسی طرح گروپ کے لیے بھی حالیہ چیٹ کا آپشن نظر آرہا تھا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق کمپنی سے دوبارہ پرانا انٹرفیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کمپنی نے ایک بار پھر پرانے انٹرفیس کو بحال کردیا۔

صارف کو اکثر رابطے میں رہنے والا نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا صارفین کو نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ ایک بار پھر پرانے انداز سے نظر آنے لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری۔تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ
 

مزیدخبریں