بھارت انتہا پسندی کا عروج،باحجاب خواتین کے ووٹ ڈالنے پر اعتراض اٹھادیا

Feb 19, 2022 | 15:09:PM

(24نیوز)انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی اسلام دشمنی میں اندھی ہو گئی تعلیمی اداروں میں باحجاب لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کے بعد انتخابی عمل میں بھی مسلمان خواتین کو روکا جانے لگا۔ تامل ناڈو میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ نے باحجاب خاتون کے ووٹ ڈالنے پر اعتراض اٹھا دیا۔انتہاپسند بھارتی نے مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کرتا رہا۔ دیگر پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹس کی مداخلت پر پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بوتھ ممبر کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا۔

واضح رہے کہ بھارت میںحجاب کو لیکر ایک تنازعہ کھڑا ہوا ہے ۔کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔مسلمان طلبا پابندی پر شدید احتجاج کرتے نظر آرہے ہیںیہاں تک کہ انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور کرناٹک میں اسکول پر حجاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی کرناٹک ہائیکورٹ میں یہ کیس ابھی تک زیر سماعت ہے ۔کئی بالی ووڈ اداکاربھی حجاب پر پابندی پر اعتراض کرتے نظر آئے اور انہوں نے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔جبکہ مودی حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے پر چپ سادھ لی ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں طوفان نے تباہی مچا دی، طیارے کی فضا میں جھولنے کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں