کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی،پی ایس ایل چھوڑ رہا ہوں، آسٹریلوی کرکٹر کا اعلان

Feb 19, 2022 | 16:35:PM
پی ایس ایل چھوڑ رہا ہوں، آسٹریلوی کرکٹر کا اعلان
کیپشن: پی ایس ایل چھوڑ رہا ہوں، آسٹریلوی کرکٹر کا اعلان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر جو کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے پی ایس ایل میں مزید شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جیمز فالکنز نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری 2 میچوں سے دستبردار ہونا پڑا اور پی ایس ایل کو چھوڑنا پڑا، پی سی بی نے  کانٹریکٹ کے مطابق ادائیگی نہیں کی۔میں پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب تھا مجھ سے ادائیگیوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بولا گیا۔

 مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ چونکہ میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا یہاں کے نوجوان بہت ٹیلنٹڈ اور شائقین حیرت انگیز ہیں لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے ذلت آمیز ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

 دوسری جانب پشاور زلمی کے ‏ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےجبکہ  شرفن ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے الگ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ، انگلش آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ‎۔

یہ بھی پڑھیں:    پی ایس ایل 7۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آج مقابلہ ہوگا