پی ایس ایل7: سکیورٹی پر مامور لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش

Feb 19, 2022 | 16:57:PM

(24نیوز)ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں ہر روز اضافہ ہونے لگا، پی ایس ایل7 پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور لیڈی اہلکار سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ردا لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کی لیڈی اہلکار ہے،لیڈی اہلکار ردا کو قذافی سٹیڈیم میں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا، ڈیوٹی کے دوران راستہ بھولنے پر لیڈی اہلکار نے سیکیورٹی گارڈز سے راستہ پوچھا تو 2 سیکیورٹی گارڈز نے ردا سے زیادتی کی کوشش کی،پولیس نے  لیڈی اہلکار  ردا کی مدعیت میں  مقدمہ درج  کرلیا۔

متاثرہ لیڈی اہلکار کو طبی ملاحظے کے بعد چھٹی  پربھجوا دیا گیا، سیکیورٹی گارڈز کی شناخت ضیا اور شاہد کے نام سے ہوئی، پولیس نے شاہد نامی سیکیورٹی گارڈ کو موقع سے حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیںساہیوال میں اوباش نے بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مزیدخبریں