(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی جیمز فاکنرکی جانب سے ہوٹل میں کئی گئی توڑ پھوڑ کی تصاویر سامنے آگئیں۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلوی آل راو¿نڈر جیمز فاکنر نے اپنی ٹوئٹ نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔ معاملہ جیمز فوکنر کی ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی پر پیدا ہوا، جمیز فالکنر کو پی سی بی نے 70 فیصد ادا کر دیئے تھے لیکن وہ رقم کی وصولی سے مکر گئے۔بینک نے پی سی بی کو تصدیق کی ہے، جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاو¿نٹ میں رقم طلب کرنا چاہتا تھا جس پر پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر معاملہ الجھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیمز فالکنر کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔جیمز فالکنر نے جاتے جاتے ہوٹل کے فانوس پر اپنا کرکٹ ہیلمٹ پھینک کر مارا جس سے کروڑوں روپے مالیت کے جھومر کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : جیمز فاکنر کے الزامات مسترد، پی سی بی نے آسٹریلوی کرکٹر پر بڑی پابندی عائد کردی