کچھ تو گڑبڑ ہے،ویرات کوہلی نے بریک کیوں مانگا ؟، T20 میچ سے باہر

Feb 19, 2022 | 20:00:PM
بھارتی, ٹیم, سابق, کپتان, ویرات کوہلی
کیپشن: بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیم کے معروف بیٹسمین اور سابق کپتان ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے T20 میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق  ویرات کوہلی نے اتوار کو کلکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے آخری T20 میچ سے قبل بریک  مانگا تھا جسے بھارتی کرکٹ بورڈ نےقبول کرتے ہوئے ویرات  کوہلی کو ٹیم کے بائیو ببل سے 10 دن کا بریک دیا گیا ہے۔ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ انہوں نے سیریز مکمل ہونے سے قبل بریک کیوں مانگا ؟۔

 واضح رہے کہ کوہلی سری لنکا کے خلاف 24 فروری سے لکھنؤ میں شروع ہونے والی تین میچوں کی T20 سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ اس سیریز کے بقیہ 2 میچز 26 اور 27 فروری کو دھرم شالہ میں کھیلے جائیں گے۔ امکان ہے کہ وہ 4 اگست سے موہالی میں شروع ہونیوالی ٹیسٹ سیریز میں واپس آ جائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: بیلا حدید بھی حجاب کی حمایت میں بول پڑیں، بھارت اور دیگر ممالک پر سخت تنقید